راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رکن پارلیمنٹ نے بالی ووڈ اداکارہ سے 24 ستمبر کو ادے پور شادی کی جس میں ان کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ اب میاں بیوی کی جوڑی کی پہلی تصاویر سامنے آ گئی ہیں
اداکارہ کے لیے شادی کا یہ جوڑا مشہور بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا نے ڈیزائن کیا ہے۔
راجستھان کے ادے پور میں جوڑے کی شادی کی تقریب تھی جس میں فلموں اور سیاست کی دنیا کی کئی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ اب تمام تہواروں کے بعد، راگن نیتی (پرینیتی اور راگھو کے جوڑے کا نام) بالآخر شادی کے بعد عوام کے سامنے شوہر اور بیوی کے طور پر سامنے آئی ہے۔
View this post on Instagram
جوڑا اپنی شادی کو خاص بنانے کے لیے کافی متحرک نظر آیا۔ شادی کے بعد دنوں کی دلکش تصویر سامنے آئی ہے جس میں پرینیتی نے گلابی رنگ کی ساڑھی پہن رکھی ہےجبکہ راگھو سیاہ سوٹ میں ملبوس تھے۔۔ پرینیتی نے سنڈور بھی لگا رکھا ہے دونوں چہروں پر رونق عیاں تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک استقبالیہ تقریب ممبئی میں بھی منعقد کی جائے گی جس میں بالی ووڈ انڈسٹری کے فنکاروں کو مدعو کیا جائے گا۔