پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گوادر میں بارش کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ مسلسل برسات کی وجہ سے گوادر میں ہنگامی صورت حال پیدا ہوچکی ہے۔ گوادر میں برسات کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال ہنگامی امدادی اقدامات کے متقاضی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بارش کی وجہ سے گوادر کے گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہوچکا ہے، شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں۔انہوںنے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ جیالے مصیبت میں پھنسے گوادر کی شہریوں کی مدد کریں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتظامیہ گوادر کے شہریوں کی مدد کے لئے فوری اقدامات کرے۔