وزیر اعلیٰ پنجاب آفس کی جانب سے اسلحہ لائسنس معطل کیے جانے کی خبروں پر وضاحت جاری کر دی گئی ہے۔
ترجمان چیف منسٹر آفس کے مطابق پنجاب میں اسلحہ لائسنس معطل کیئے جانے سے متعلق خبروں میں کسی قسم کی صداقت نہیں۔ تعلیمی بورڈزسے متعلق بھی فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسلحہ لائسنس معطل کرنے کا حکم نہیں دیا جبکہ تعلیمی بورڈز کے بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوااور نہ ہی مریم نواز شریف نے کسی قسم کی ہدایت جاری کی ہے ۔
ترجمان چیف منسٹر آفس کے مطابق میڈیا سے گزارش ہے کہ خبر کی تصدیق نشر کرنے سے پہلے کر لی جائے۔