سینیٹر سرفراز بگٹی اورپرنس عمراحمد زئی سینیٹ کی نشستوں سے مستعفی ہوگئے۔ چیئرمین سینیٹ نے دونوں سینیٹرز کے استعفےمنظور کرلئے۔
سابق نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا تھا۔ چیئرمین سینیٹ نے استعفیٰ منظور کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر پرنس عمراحمد زئی بھی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے۔ چیئرمین سینیٹ نے پرنس عمر احمد زئی کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا۔ پرنس عمر احمد زئی بلوچستان اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیں گے۔