عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے بعد سونا مقامی سطح پر بھی سونا مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتےکے دوسرے روز فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کے اضافے سے 2056ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ جس کا اثر مقامی مارکیٹوں میں بھی دیکھا گیا۔
مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سے 215900روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کے اضافے سے 185100روپے ہوگئی۔
دوسری جانب ملک میں سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2203.36روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔