راولپنڈی کے نجی بینک میں ڈاکو عملے کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی واردات راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقہ بھمبلی موڑ پر واقع نجی بینک میں پیش آئی ، جس دوران 5 ڈاکو بینک میں داخل ہوئےاور گارڈز نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوں نے بھی فائرنگ کی اور تین گولیاں کی دیوار پر لگیں، ڈاکووں نے عملے کو یرغمال بنایا اور 20 لاکھ 21 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لیئے اور تفتیش جاری ہے ۔