پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے 9فروری کی دھاندلی کی مثال نہیں ملتی ، چوری کا مینڈیٹ لے کر اسمبلی پہنچنے والے بھی پریشان ہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی نے انڈیا کی مثال دی ہے کہ چندی گڑھ میں بی جے پی کے لئے آر اوز نے دھاندلی کی.
انھوں نے کہا امید ہے پاکستان کی سپریم کورٹ بھی بھارتی سپریم کی طرح انصاف دے گی اگر عوام کے ووٹ کی حفاظت نہیں ہو سکتی تو تمام سسٹم کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دینا چاہیے۔
علیمہ خان نے کہا پی ٹی آئی کے لوگوں کو دو سال سے پکڑ کر سزائیں دی جارہی ہیں، خواتین کو بھی نہیں چھوڑا جا رہا ججز کو بھی سمجھ آ گئی ہے کہ کیسے دھاندلی ہوئی، تمام فارم پینتالیس منظر عام پر آ چکے ہیں ان کے مطابق نتائج جاری کرنا ہوں گے۔