پشاور میں موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پرفائرنگ سے ابابیل فورس کاایک اہلکار شہید،ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کےمطابق گلبہار اعجاز آباد میں رات گئے ابابیل فورس کے اہلکارناکہ بندی کئے ہوئے تھے,تھانہ پھندوکی حدودمیں موٹرسائیکل سواروں کی پولیس اندھا دھن فائرنگ کردی،جس سے ایک اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ ایک زخمی ہوا ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ اہلکاروں نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا،نہ رکنے پر گرفتاری کیلئے تعاقب کیا،جس پرملزمان نےفائرنگ کی۔
دونوں پولیس اہلکارتھانہ گلبہارمیں تعینات تھے،زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
شہید اہلکارکی نماز جنازہ جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی،جس میں ایس ایس پی آپریشنزکاشف آفتاب عباسی سمیت اعلی حکام لواحقین اور پولیس افسران واہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔