رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا عام انتخابات کے بعد اکیس روز کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ضروری ہے،عارف علوی اپنی ذمہ داری پوری نہ کرکےصدر مملکت کے عہدے پر ضرب لگا رہے ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے میڈیا سےگفتگو کے دوران کہا کہ صدرمملکت21 روز میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں،افسوس کہ عارف علوی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے، پتہ نہیں صدرآئین شکنی کے کیوں مرتکب ہونا چاہتےہیں۔
ذوالفقارعلی بھٹو صدارتی ریفرنس کے لیے آئے ہیں،امید ہےعدالت خود اس داغ کو دھوئےگی،اس تاریخ کو درست کرے گی،ہم منتظر ہیں کہ اب انصاف پر شفافیت نظر آئےگی۔