وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے شیڈول اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے مزید 2 نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔
پیر کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے منعقدہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی خضر مزاری اور حافظ طاہر قیصرانی نے حلف اٹھا لیا ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے دونوں نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔
واضح رہے کہ نومنتخب اراکین کی حلف برداری کے لئے پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس ہفتہ کے روز ہوا تھا تاہم، چند اراکین حلف نہیں اٹھا سکے تھے۔