پاکستانی کرکٹر محمد عامر نے ایک مرتبہ پھر انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کے سوال پر واضح جراب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ان کا ذہن اس طرف نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ کہ ‘اگر میں کرکٹ نہ کھیل رہا ہوتا تو مجھے انٹرنیشنل کرکٹ کی کمی محسوس ہوتی، میں لیگ کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، میرے ذہن میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہے۔
شاہ آفریدی کی کم رفتار کے بالنگ کروانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انجری سے واپس آئے ہیں اور ہمیں انہیں کچھ وقت دینا ہوگا۔ لاہور قلندرز کی کپتانی کی وجہ سے آفریدی پر اضافی دباؤ کے تاثر پر عامر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”وہ ایک پیشہ ور باؤلر ہیں، اور ان کی کپتانی پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ یہ سوچنا غلط ہے کہ کپتانی نے ان کی باؤلنگ کو متاثر کیا ہے “۔
واضح رہے کہ رواں ایڈیشن میں محمد عامر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔