ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ آج 25فروری کو مریم نوازنامزد وزیراعلیٰ پنجاب ہیں،ان کےکاغذات پنجاب اسمبلی میں جمع کرائے گئے ہیں،
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار پارلیمانی پارٹی کی دعوت پر پنجاب اسمبلی آئے تھے،کل انشاء اللہ گیارہ بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوگا،تمام ایم پی ایز کل ووٹ کا اندراج کریں گے،کوئی بد مزگی اور غیر پارلیمانی حرکت نہیں کرنے دی جائے گی۔
ان کا کہناتھا کہ 2018 میں اکثریت کے باوجود ہماری حکومت نہیں بننے دی گئی،فتنہ فساد پارٹی کو بتانا چاہتی ہوں اب یہ نہیں چلے گا، کل حافظ فرحت پنجاب اسمبلی تشریف لائے تھے کل انھوں نے بیہودگی کی،ایک خاتون وزیراعلیٰ ہیں ان کی تضحیک کسی صورت نہیں ہونے دیں گے،حافظ فرحت حفاظتی ضمانت پر ہیں،منہ توڑ جواب دینا ہمیں آتا ہے۔