سندھ اسمبلی کے لئے منتخب ہونے والے سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے حلف اٹھا لیا۔
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے منعقدہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے بھی حلف اٹھا لیا جبکہ سپیکر آغا سراج درانی نے اراکین سے حلف لیا۔
اجلاس کے آغاز پر 10 نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھایا جن میں سنی اتحاد کونسل ( پی ٹی آئی ) کے 9 اور جماعت اسلامی کے ایک نو منتخب رکن محمد فاروق شامل تھے۔
واضح رہے کہ افتتاحی اجلاس میں سندھ اسمبلی کے 168 نو منتخب ارکان میں سے 147 نے حلف اٹھایا تھا۔