وفاقی حکومت کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین کو ای میل کمیونیکیشن محفوظ بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔
وفاقی حکومت نے ہیکرز کی کارروائیوں کی اطلاعات موصول ہونے پر تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ملازمین کو ای میل کمیونیکیشن محفوظ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ سول اور ملٹری حکام کو ای میلز، فشنگ ٹیکنیکس کے ذریعہ نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی ہے، مذکورہ ای میلز عہدے اور نام کے ساتھ اصلی کی طرح تشکیل دے کر بھجوائی جاتی ہیں اور نتیجہ کے طور پر ای میل موصول کرنے والا ٹریپ ہوجاتا ہے۔
مراسلے میں ہدایات دی گئیں کہ کمزور پاس ورڈز استعمال نہ کریں، پاس ورڈ تبدیل کرتے رہیں، غیر متعلقہ افراد کو ای میل آئی ڈی دینے سے گریز ، آفیشل ای میلز کیلئے ذاتی اکاؤنٹ استعمال نہ کیا جائے، موبائل فونز پر آفیشل ای میلز کا استعمال نہ کیا جائے۔
ایسی ای میلز جن کے ساتھ کوئی لنک کا مواد منسلک ہو نہ کھولیں، مشکوک ای میلز کا جواب یا کسی لنک پر کلک نہ کیا جائے، ہمیشہ پاس ورڈ پرٹیکٹڈ دستاویز ای میلز پر بھجوائیں، لائسنس یافتہ اینٹی وائرس کا استعمال کیا جائے۔