پنجاب میں اقتدارکی منتقلی کے مرحلےکا آغاز ہوگیا، عام انتخابات 2024 کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق اسپیکرسبطین خان کی صدارت میں اجلاس 10 بجےطلب کیا گیا، نومنتخب ارکان آج اجلاس میں حلف اٹھائیں گے،اجلاس میں شرکت کے لیے ارکان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔مریم نواز جاتی امرا سےاسمبلی کے لیےروانہ ہو گئی ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں 3000 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔