بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے انسداد دہشتگردی عدالت میں مسرت چیمہ کو عدالت میں ڈانٹ پلا دی۔ مسرت جمشید چیمہ علیمہ خان کی باتیں سن کر خاموش ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور مسرت جمشیہ چیمہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ عظمیٰ خان اور علیمہ خان کمرہ عدالت میں مسرت جمشید چیمہ پر برس پڑیں کہا جب پارٹی پر مشکل وقت تھا آپ نے نیوزکانفرنس کی اور ساتھ چھوڑ دیا۔
مسرت جمشید چیمہ نےمقدمات اور روپوش ہونے کے دوران تکالیف سے آگاہ کیا، جس پر عظمٰی خان اور علیمہ خان نے مسرت جمشید چیمہ کو ڈانٹ پلا دی، علیمہ خان نے کہا کہ جب میرے بھائی کو ضرورت تھی تو آپ لوگ چھپے ہوئے تھے، جب پارٹی پر مشکل وقت تھا تو آپ نے پریس کانفرنس کی۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج آپ مجھے مجبوریاں سنا رہی ہیں، سیاستدان تو جیل کے بغیر نامکمل تصور کیے جاتے ہیں، آپ بانی پی ٹی آئی کےقریب ترین تصور کی جاتیں تھیں،مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ دیا، مسرت جمشید چیمہ علیمہ خان اور عظمی خان کی باتیں سن کر خاموش ہو گئیں۔
قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کردی۔