لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔
جسٹس شاہدکریم نےشہری اسلم کی درخواست پرسماعت کی,درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگرکوفریق بنایاگیا،درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ میڈیسن کی قیمتیں مقررکرنےکیلئےنگران حکومت نےقانون کےمنافی نوٹیفکیشن جاری کیا،میڈیسن کی قیمتوں کےنوٹیفکیشن کےبعدادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔
حکومت میڈیسن کی قیمتیں مقررکرنےکی سیکشن ڈرگ ایکٹ سے نکال رہی ہے۔نگران حکومت کےپاس یہ اختیار نہیں ہے،عوامی اور جمہوری حکومت آنےوالی ہے یہ اقدام وہ کرسکتی ہے،موجودہ نوٹیفکیشن آئینی اور قانونی کے منافی ہے،درخواست حتمی فیصلے تک نوٹیفکیشن معطل کرنےکی استدعا کی گئی۔
بعدازاں عدالت نے نگران پنجاب حکومت سمیت فریقین سے آئندہ سماعت پرجواب طلب کرتےہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفیکشن معطل کردیا۔