پرینیتی چوپڑا کی شادی میں معروف شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اداکارہ کی شادی میں شرکت کے لیے اُدے پور پہنچی ہیں۔
معروف بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا آج شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔انکی شادی آج بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا سے ہو رہی ہے۔
سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور مشہور ڈئزائنرمنیش ملہوترا کی تصاویر اُدے پور کے ائیرپورٹ پر لی گئیں۔ ثانیہ مرزا گلابی رنگ کا سادہ سا کُرتا پہن رکھا تھا۔
کچھ غیرمصدقہ ذرائع کی جانب سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا عروسی جوڑا منیش ملہوترا نے ڈائزئن کیا ہے۔
ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام کی سٹوری پر بھی پرینیتی کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی مباکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی سنگیت کی تصاویر سامنے آگئیں
راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی سنگیت کی تقریب کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔ جس کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔
اپنی پہلی تصویر میں،پرینیتی چوپڑا نے اپنے سنگیت کے لیے سلور رنگ کے چمک دار لباس میں نظر آئیں جبکہ راگھو نے رات کے لیے سیاہ لباس کا انتخاب کیا۔
اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے سنگیت پر بھاری بھرکم زیورات کی بجائے سادہ سے زیور کا انتخاب کیا ہے۔دریں اثنا پرینیتی اور راگھو کی سنگیت کی رات تمام بالی ووڈ اور 90 کی دہائی پر مشتمل تھی۔