نامزد وزیراعظم شہبازشریف نےنومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی ملاقات میں کہا کہ مخلوط حکومت اصل میں عوام کے اتحاد اور تعاون کا مظہر ہے۔
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد شہباز شریف نےنومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سے ملاقات کی،ضلع تلہ گنگ سےرکن قومی وصوبائی اسمبلی غلام عباس ،ایم پی اے سردارشیر افگن گورچانی، شیرعلی گورچانی اورپرویزاقبال گورچانی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی بہتری انداز سے خدمت کرنی ہےعوام نےجس اعتماد کا اظہارکیااسی جذبے سے ان کی خدمت کریں گے8 فروری کا مینڈیٹ اتحاد اورتعاون ہے۔
سربراہ مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عوام کی خدمت سب کومل کر کرنی ہےمخلوط حکومت اصل میں عوام کے اتحاد اور تعاون کا مظہر ہے،عوام چاہتے ہیں انتشار ختم کرکے اتحاد اور تعاون اختیار کریںخدمت، دیانت اورمحنت کی روایت آگے بڑھائیں گے۔