بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں بد ترین دھاندلی کی گئی ،صرف ایک کمشنر نہیں بہت سے اور لوگوں نے بھی ہمیں اس کے ثبوت دیئے ہیں لیکن نام نہیں بتا سکتے۔ اگر ہم نام بتادیں تو ثبوت دینے والے لوگوں کو مار دیا جائے گا۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ پولنگ کے دن انٹرنیٹ بند کر دیا گیا،ووٹر ادھر ادھر بھٹکتے رہے،رات کو مدر آف پوسٹ پول رگنگ کی گئی،فارم 45 کے نتائج کا بدلا گیا ۔
علیمہ خان نے کہا کہ صرف ایک کمشنر نہیں بہت لوگ دھاندلی کے ثبوت دے چکے ہیں،اگر ہم نام لیں تو ثبوت دینے والوں کو مار دیا جائے گا۔