تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ، الیکشن کمیشن میں قومی اسمبلی کے مزید 32 ارکان نے پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کروا دیئے، مجموعی تعداد 82 ہوگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے نو پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان نے بھی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کروا دیئے ہیں ۔ سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے صوبائی اسمبلیوں کے مزید آزاد ارکان کے بیان حلفی بھی جلد جمع کروا دیئے جائیں گے ۔ صاحبزادہ حامد رجا نے یہ بھی کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست بھی جلد جمع کروا دی جائے گی۔