لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں 60 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروانے میں اہم کردار ادا کرنے والے خواجہ نافع کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شمولیت کی ڈرامائی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔
قلندرز کے خلاف میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد کا کہناتھا کہ نوجوان خواجہ نافع کی فیس بُک پر ویڈیوز دیکھنے کے بعد انہیں بلوایا، انکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سلیکشن ویڈیوز دیکھ کر ہوئی۔
ایمرجنگ کرکٹر خواجہ نافع نے لاہور قلندرز کیخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔