پاکستان مسلم لیگ ن کو بلوچستان اسمبلی کی مزید 2 نشستیں مل گئیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر ن لیگ شہباز شریف سے بلوچستان اسمبلی کے منتخب دو آزاد ارکان ولی محمد اور عبدالخالق خان نے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اراکین کا تعلق پی بی 41 اور 51 سے ہے۔
نومنتخب ارکان نے وزیراعظم نامزد ہونے پر شہباز شریف کو مبارک دی،اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو انتشار نہیں، استحکام کی ضرورت ہے، مسائل لڑائی سے نہیں، بات چیت سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔ ملکی ترقی کے لئے بلوچستان کی ترقی کو اولین تقاضا سمجھتے ہیں۔