بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان نے بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
منگل کے روز بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ بشریٰ بی بی کو میڈیکل چیک اپ کی اجازت دی جائے۔
عظمیٰ خان کی جانب سے دائر درخواست موقف اختیار کیا گیا کہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں سزا پانے کے بعد سے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ بنی گالا میں قید ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ خاندانی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کو بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں پمز کے سینئر ڈاکٹرز کو بھی خاندانی معالج کی موجودگی میں طبی معائنہ کے احکامات دینے کی استدعا کی گئی ہے۔