مسلم لیگ کی جانب سے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب اور دیگر سرکاری افسران نے اہم ملاقات کی ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہداخترزمان اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت مختلف محکموں کے سیکرٹریز جاتی امرا رائیونڈ پہنچے۔ جہاںاعلیٰ افسران نے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو صوبے میں امن وامان اور تازہ ترین انتظامی صورتحال سے آگاہ کیا ۔
صوبائی سیکرٹریز نےاپنےاپنے محکموں کی کارکردگی بارے مریم نواز کو تفصیلی بریفنگ دی، بریفنگ دینے والوں میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سکولز، ہائرایجوکیشن اورسپیشل ایجوکیشن کے سیکرٹریز شامل تھے۔
اس کے علاوہ نامز د وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پارٹی رہنمائوں مریم اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، پرویز رشیداورخواجہ عمران نذیر نے بھی ملاقات کی۔