پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 188 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں خواجہ نافے 60 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ سعود شکیل نے 40 رنز بنائے ، ان کے علاوہ جیسن روئے 24 اور ریلی روسوو و نے 18 رنز کی اننگ کھیلی ۔
اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنائے جس میں اوپنر صاحبزادہ فرحان نے انتہائی شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 62 رنز بنائے جبکہ ان کے بعد جہانداد خان 45رنز کے دوسرے نمایاں رہے ۔ ان کے علاوہ دسکندر رضا 18 ، راسی وان ڈیر ڈوسن 15 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں اکیل حسین اور محمد حسنین نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عامر اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔