سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس ختم ہوگیا جس دوران ٹی اوآرز طے کر لیئے گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام انتخابی افسران کو کل طلب کر لیاہے ، اجلاس میں راولپنڈی کے تمام ڈی آر اوز اور آر اوز کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔تمام ڈی آر اوز اور آر اوز کل سے بیانات قلمبند کروائیں گے ، انکوائری کمیٹی روزانہ ریٹرننگ افسران کے بیانات قلمبند کرے گی ، کمیٹی بیانات قلمبند کر کے 3 دن میں رپورٹ الیکشن کمیشن کوپیش کرےگی۔