پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لئے 207 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن 9 کے دوسرے میچ میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔
لازمی پڑھیں۔ سلمان علی آغا نے شاداب کو پاکستان کا سب سے بہترین آل راؤنڈر قرار دے دیا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن رائے اور سعود شکیل نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے باالترتیب 75 اور 74 رنز بنائے جبکہ رائیلی روسو نے 14 اور ردرفورڈ نے 20 رنز کی اننگ کھیلی۔
زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
خیال رہے کہ شیڈول کے مطابق آج دو میچز کھیلے جائیں گے اور دوسرا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کی ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
لازمی پڑھیں۔ لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بڑی پیشکش
یاد رہے کہ ہفتہ کے روز پی ایس ایل 9 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جہاں میزبان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔