پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور لاہور کے حلقہ این اے 128 سے الیکشن لڑنے والے امیدوار بیرسٹر سلمان اکرم راجا کو رہا کر دیا گیا ۔
ہفتہ کے روز لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شریک تھے۔جس کے بعد ان کو شخصی ضمانت پر رہاکیاگیا ہے۔
سلمان اکرم راجا جیل روڈ پر تحریک انصاف کے دفتر پہنچے تو پولیس نے انہیں اپنی حراست میں لے لیا۔معروف قانون دان کی گرفتاری کے وقت وہاں موجود پارٹی کارکنان کی جانب سے پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں آج مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا۔