تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بدترین دھاندلی کابھانڈا پھوڑدیا۔
چوہدری پرویزالٰہی سےاڈیالہ جیل میں وکیل سردارعبدالرازق نے ملاقات کی۔سیکریٹری سپریم کورٹ بارسید علی عمران جعفری بھی ملاقات میں موجود تھے، جس میں مقدمات اوراہم قانونی امورپربھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پرچوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ کمشنرراولپنڈی نےانتخابات میں بدترین دھاندلی کابھانڈا پھوڑدیا، راولپنڈی ہی نہیں سارے پنجاب میں یہی کھیل کھیلا گیا۔
صدر تحریک انصاف نے کہا کہ ڈی سیزاورریڑننگ آفیسرزکےذریعےانتخابی نتائج بدلےگئے، ظلم زیادہ دیرنہیں چل سکتا، جلد مزیدحقائق بھی منظرعام پر آئیں گے۔