کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پشتونوں کا ثقافتی دن منایا گیا ، نوجوانوں ، بوڑھوں اور بچوں نےثقافتی لباس زیب تن کئے ، روایتی پشتون موسیقی اور رقص شرکا جوھم اٹھے روایتی مقابلے غیژ نے بھی شرکاکو محظوظ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پشتونوں کی ثقافت صدیوں پر محیط ہے ، اسی تناظر میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پشتون ثقافت کا دن منایا گیا ۔
کوئٹہ کے میٹروپولیٹن کارپوریشن پارک میں منعقدہ تقریب میں خواتین ، بچوں بوڑھوں اورنوجوانوں نے ثقافتی ملبوسات زیب تن کرکے شرکت کی تو پشتون ثقافت کی بھرپور انداز میں عکاسی ہوئی ، روایتی پشتون موسیقی اور رقص شرکاخوب لطف اندوز ہوئے ،روایتی مقابلے غیژ نے بھی تقریب کے شرکاکومحظوظ کیا۔
تقریب میں پشتون ملبوسات ، دستکاری ، زیورات، حربی سامان اور دیگر تاریخی اشیا کے ذریعے پشتون ثقافت کو اجاگر کیا گیا پشتون ثقافت، تاریخ ، ادب اور شاعری سے متعلق پشتو کتابوں کا اسٹال مطالعے کے شوقن افراد کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔
پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے بھی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ ہر قوم اپنی زبان اور ثقافت سے پیار ہوتا ہے،کوئٹہ کے علاوہ چمن ، قلعہ سیف اللہ ، پشین، ژوب ، شیرانی سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں پشتون ثقافت کا دن بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔
قومی اسمبلی کےسابق سپیکر راجہ پرویز اشرف نے پشتون کلچر ڈے کے موقع پشتون قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پشتون قوم کی روایا ت قابل فخر ہیں،ثقافت کسی بھی معاشرے کی پہچان ہوتی ہے،پاکستان مختلف ثقافتوں کا گلدستہ ہے۔