چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن دھاندلی سے متعلق سماعت کیلئے ٹربیونلز تشکیل دیدیے۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے نوٹفیکشن جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق کراچی ڈویژن کے لیے پرنسپل سیٹ ہائیکورٹ میں الیکشن پٹیشن کی سماعت ہوگی، کراچی ڈویژن میں الیکشن پٹیشن کی سماعت دو بینچ تشکیل دیدیے گئے۔ جسٹس محمد کریم خان آغا اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری الیکشن پٹیشنز کی سماعت کریں گے۔
سکھر ڈویژن کی الیکشن پٹیشن کی سماعت جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کریں گے، حیدرآباد ڈویژن کی الیکشن پٹیشن کی سماعت جسٹس امجد علی سہتو کریں گے۔ لاڑکانہ ڈویژن کی الیکشن پٹیشن کی سماعت جسٹس محمد سلیم جیسر کریں گے۔
رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن نے ٹربیونل کی تشکیل کے لیے خط لکھا تھا، الیکشن ٹریبونلز انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی سے متعلق سماعت کرے گا۔