ترجمان امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستانی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر تشویش ہے۔
جمعرات کے روز ایک پریس بریفنگ کے دوران جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں الیکشن کے دوران ووٹرز کو ٖڈرانے دھمکانے سے متعلق کچھ رپورٹس کا سنا ہے، ووٹ ابھی بھی گنے جا رہے ہیں اور عالمبی مبصرین جائزہ لے رہے ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ الیکشن 2024 ، عمران خان کا امریکا سے مبینہ دھاندلی پر آواز اٹھانے کا مطالبہ
ترجمان نیشنل سکیورٹی کونسل کا کہنا تھا ہم اس چیز کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔
جان کربی نے کہا کہ ہم فکر مند ہیں اور ان رپورٹس کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہیں جو پاکستان سے ڈرانے دھمکانے، رائے دہندگان کو دبانے اور اس طرح کی چیزوں کے حوالے سے سنی ہیں۔
یاد رہے کہ جمعرات کے روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے ذریعے امریکا کے لئے خصوصی پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ امریکا پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات 2024 کے دوران مبینہ دھاندلی پر آواز اٹھائے۔