پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث روف کا سینٹرل کنڑیکٹ ختم کرنے کا فیصلہ دورہ آسٹریلیا 24-2023 کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہونے سے ان کے انکار کی تحقیقات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔پی سی بی کی ایک کمیٹی کی طرف سے مکمل سماعت کے عمل کے بعد اور معاملے میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کے خیالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حارث کا سینٹرل کنٹریکٹ یکم دسمبر 2023 سے ختم کر دیا گیا ہے اور انہیں 30 جون 2024 تک کسی بھی غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کی این او سی جاری نہیں کی جائے گی۔
پی سی بی انتظامیہ نے 30 جنوری 2024 کو انصاف کے اصولوں کے مطابق حارث کو سماعت کا موقع فراہم کیا تھا تاہم ان کا جواب غیر تسلی بخش پایاگیا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ٹیسٹ سیریز سے انکار کرنا سنٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی ہے۔