سابق صوبائی وزیرشوکت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ شکر ہے مولانا فضل الرحمان کو بھی دھاندلی نظر آگئی ہے۔
پشاورہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رہنما تحریک انصاف وزیرشوکت یوسفزئی نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں دھاندلی نہیں بڑا دھاندلہ ہوا ہے، شکر ہے کے مولانا فضل الرحمان کو بھی دھاندلی نظر آگئی ہے۔ مولانا دھاندلی کیخلاف بول تو رہےہیں مگرسیٹ ملنے کے بعد بیان تبدیل کردیں گے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جو موجودہ وفاقی حکومت بن رہی ہے اس کا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا، الیکشن سے لوگوں کو امیدیں ہوتی ہیں کہ ملک میں استحکام آئے گا،حکومت بنانے کے لیے ایک دوسرے کو بلیک مل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم 2 کو ہی لانا تھا تو انتخابات کیوں کئے گئے، عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے،عوام کی امیدیں عدالتوں سے ہیں، شوکت یوسفزئی
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ تھوڑی سی غلط فہمی ہےکوئی بڑا مسئلہ نہیں، باقی پارٹیوں کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔