استحکام پاکستان پارٹی کی رہنمافردوس عاشق اعوان نےاپنے بیان میں کہا کہ چئیرمین جہانگیر ترین کے استعفے کے ساتھ آئی پی پی کا سفر نہیں رکے گا۔
رہنما آئی پی پی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ آئی پی پی عبدالعلیم خان کے نام سے رجسٹرڈ ہے،گزشتہ روز جو چار لوگ آئی پی پی میں شامل ہوئے وہ کسی ہیلی کاپٹر سے نہیں بلکہ زمینی اور عوامی راستے سے آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا دھاندلی کا شور مچانے والوں کو اپنا الزام ثابت بھی کرنا ہوگا،خالی نعرے لگانے سے کچھ نہیں ہوگا۔
دھاندلی کا شور مچانے والوں کو اپنا الزام ثابت بھی کرنا پڑے گا، فردوس عاشق