سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ فیصلے سے راجہ پرویز اشرف کیخلاف آبزرویشنز حذف کرنے کا حکم دیدیا۔
سپریم کورٹ میں راجہ پرویز اشرف کی اپنےخلاف آبزرویشنز حذف کرانےکی اپیل پر سماعت ہوئی،دوران سماعت عدالت نےریماکس دئیےکہ ججزکوکسی شخص کی غیر موجودگی میں اس کیخلاف آبزرویشنزدیتےہوئےمحتاط ہونا چاہیے،
اگرججز کو کسی کے خلاف آبزرویشن دینی ہے تو پہلے اس کو نوٹس کرے، امید کرتے ہیں کہ ججز کسی کےخلاف ریمارکس دیتے ہوئے آئندہ احتیاط کریں گے۔
بعد ازاں عدالت نےراجہ پرویز اشرف کی اپیل منظورکرتے ہوئےسپریم کورٹ کے ہائیکورٹ فیصلے سے پرویزا شرف کیخلاف آبزرویشنزحذف کرنےکا حکم دیدیا۔