جماعت اسلامی کی پی ٹی آئی سے اتحاد کے حوالے سے مشاورت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے انکار کردیا۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنا مؤقف تبدیل کیا۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں بھی جس سے چاہے معاملات طےکرلے۔ طےکیا تھا کہ قومی سطح پراشتراک عمل قومی مفاد میں ہوگا۔ جماعت اسلامی عوامی جماعت ہے، عوام کی اسمبلیوں میں نظرآئے گی۔
واضح رہے کہ واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے مرکز اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلم (ایم ڈبلیو ایم) اور خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان رؤف حسن کا کہنا ہے کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے ساتھ بات چیت نہیں کریں گے، ایم ڈبلیو ایم اور جماعت اسلامی کے ساتھ ملکر حکومت سازی کریں گے۔