لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزارت عظمیٰ کاعہدہ قبول نہ کرنے کا مطلب سیاست سے کنارہ کشی نہیں۔ نوازشریف وفاق اور پنجاب میں حکومتوں کی سرپرستی کریں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر (ایکس) پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ جو لوگ نوازشریف کے مزاج سے وقف ہیں انہیں اصولی مؤقف کاپتہ ہے، نوازشریف انتخابی تقاریرمیں واضح کرچکے وہ کسی مخلوط حکومت کاحصہ نہیں بنیں گے۔ نوازشریف کی تینوں حکومتوں میں عوام نے واضح اکثریت دی تھی۔
مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف اور میں ان کے سپاہی ہیں، نوازشریف کی سربراہی اور نگرانی میں کام کریں گے، اگلے5سال میں نوازشریف بھرپورسیاست کریں گے اور وفاق وپنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی بھی کریں گے۔