مسلم لیگ ن نے واضح گارنٹی کے بعد وفاقی حکومت لینے کی حامی بھری ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے واضح گارنٹی کے بعد وفاقی حکومت لینے کی حامی بھری ہے ۔ ن لیگ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی صدارت لینے کے بعد مسلم لیگ نون کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 سال بلا رکاوٹ اور عدم اعتماد کے حکومت کی مدت پوری ہونے کی گارنٹی دی گئی، ن لیگ اتحادیوں کے ساتھ حکومت بنائے گی تاہم وزیر اعظم کی مدت کو پورا کروایا جائے گا۔
دوسری جانب مفاہمتی فارمولے میں معاشی چارٹر کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ نون لیگ بلوچستان میں بننے والی حکومت کو سپورٹ کرے گی۔