عام انتخابات2024 میں جیتنے کے بعد حکومت سازی کیلئے پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے گھرمیں استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سیاسی صوتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان نےملاقات کی،آئی پی پی کےنومنتخب رکن قومی اسمبلی عون چودھری بھی ملاقات میں موجود تھے صدر آئی پی پی نےچئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سےبھی ملاقات کی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چودھری شجاعت حسین کےگھرپہنچ گئے،صادق سنجرانی نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کریں گےتمام قیادت یہاں آرہی ہیںالیکشن کےبعدتمام پارٹیاں مل بیٹھ کرمشاورت کریں گی۔