عام انتخابات2024 جیتنے کی خوشی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی کےتمام ٹاؤن میں جشن فتح منانےکااعلان کردیا۔
کراچی میں ایم کیوایم کےمرکزی انتخابی دفترپاکستان ہاؤس میں ڈپٹی کنوینرانیس قائم خانی کی سربراہی میں نومنتخب ارکان اسمبلی، مرکزی شعبہ جات اورٹاؤن کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا۔
انیس قائم خانی کاکہناتھاکہ آج کراچی اورحیدرآباد کےباشعورعوام نےاپنی جماعت ایم کیوایم پاکستان پربھرپوراعتماد کااظہارکرتےہوئےہمیں واپس اپنی پوزیشن حاصل کرنےمیں معاونت فراہم کی ہے جس کے ہم شکرگزار ہیں اور اراکین اسمبلی سمیت تمام ذمہ داران و کارکنان عوام کی خوشحالی اور ترقی اور انکے تمام مسائل حل کرنے کیلئے آج ہی سے اپنی بھرپور جدوجہد کا آغاز کریں ۔
انہوں نے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں جیت کا جشن منانے کی تیاریاں شروع کریں اور عوام کو اس جشن میں شامل کرنا نہ بھولیں کیوں کہ آج کی جیت انہی کی کوششوں کا ثمر ہے۔