استحکام پاکستان پارٹی کےصدرعبدالعلیم خان عون چوہدری کےہمراہ لاہور میں جہانگیرترین کی رہائشگاہ پہنچے اور جہانگیر ترین سے تفصیلی ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کےاموراورموجودہ ملکی وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔عبدالعلیم خان کی جہانگیرترین کی مستقبل میں کامیابی کیلیےنیک خواہشات کا اظہار کیا ۔جہانگیرترین نے عبدالعلیم خان اورعون چوہدری سےاظہار تشکر،پارٹی کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کیں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف کا عہدہ اور سیاست دونوں چھوڑنے کا اعلان کیا تھا ۔ جس کے بعد عبدالعلیم خان آج رہنما عون چوہدری کے ہمراہ ملاقات کیلئے جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پہنچے۔