پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ن لیگ، پی پی پی اور ایم کیو ایم کے علام تمام پارٹیوں سے مذاکرات کریں۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل و رہنماء علی ظفر نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کیساتھ مذاکرات کرنے سے بالکل منع کردیا انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ان تینوں جماعتوں کے علاوہ باقی تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کریں۔
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یہ بھی بتادیا کہ کن جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنا ہے یہ بھی بتا دیا ہے وزرائے اعلیٰ، وزیر اعظم اور اسپیکر کے لیے بھی نام تجویز کردیے ہیں۔