پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کی بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزدگی پر سوال اٹھا دیا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کیا 9 مئی میں ملوث افراد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا امیدوار بن سکتا ہے؟ کیا 9 مئی جیسے بڑے سانحہ میں ملوث کرداروں کو ایسے نوازا جائیگا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے علی امین گنڈا پور کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نامز کردیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اور عام انتخابات 2024 میں ممبر قومی و صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے علی امین گنڈا پور کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کر دیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بتایا کہ علی امین کو وزیر اعلیٰ کے پی کے لئے نامزد کر دیا ہے۔