تحریک انصاف کی سینئرقیادت نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے رابطہ کیا اور حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مرکز اور خیبرپختونخواہ میں حکومت سازی کےلئے سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔ تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین، بیرسٹر گوہرعلی اور سینٹر اعظم خان سواتی نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا ہے اور جاری سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اور عام انتخابات 2024 میں ممبر قومی و صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے علی امین گنڈا پور کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کر دیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بتایا کہ علی امین کو وزیر اعلیٰ کے پی کے لئے نامزد کر دیا ہے۔