جے یو آئی کو قومی اسمبلی کی ایک اور نشست پر کامیابی مل گئی۔ این اے 251 ژوب قلعہ سیف اللہ سے جے یوآئی کے مولانا سمیع اللہ کامیاب قرار پائے۔
غیرحتمی نتائج کے مطابق مولانا سمیع اللہ کو 46 ہزار 210 ووٹ ملے۔ خوشحال خان کاکڑ 46 ہزار 117ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ مولانا سمیع اللہ تیرانوے ووٹ کی لیڈ کے ساتھ کامیاب قرارپائے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیالکوٹ سے مزید 3 حلقوں کے حتمی نتائج روک دیے۔ الیکشن کمیشن میں این اے 70 ،73 اورپی پی 45کی انتخابی عذرداریوں سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی۔ کمیشن نے تینوں حلقوں کے نتائج روک کر ریٹرننگ افسران سے رپورٹ طلب کرلی۔