ملتان سےاین اے 148 کا نظرثانی شدہ فارم 47 ایک مرتبہ پھرجاری کردیا گیا،جس کے بعد کامیاب امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ووٹوں کی لیڈ مزید کم ہوگئی۔
نئےجاری شدہ فارم 47 میں سابق وزیراعظم کی لیڈ کم ہوکر 104 ووٹ تک آگئی ،نئے جاری شدہ فارم کے مطابق سابق وزیراعظم نے 68059 ووٹ لیئے۔
تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تیمور کے ووٹ 67955 ہوگئے، یوسف رضا گیلانی کےبیٹے علی قاسم گیلانی کا سوشل میڈیا پر نئے فارم کے حوالے دے بیان جاری کیا،انکاکہنا ہےکہ نیافارم47جاری کرنے سےپہلےمجھےاورنہ میرے کسی ایجنٹ کو اطلاع دی گئی۔