استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) کے مرکزی صدرعبدالعلیم خان اورآئی پی پی سینئر رہنماء عون چودھری کی سربراہ پاکستان مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف سے ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) کے مرکزی صدرعبدالعلیم خان اورآئی پی پی سینئر رہنماء عون چودھری کی سربراہ پاکستان مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف سےملاقات میں فریقین کے درمیان نومنتخب اراکین اسمبلی کی تعداد کےحوالےسے مشاورت اور اہم امور زیر غور آئے ۔
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان اور شہباز شریف نےموجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاعبدالعلیم خان،عون چوہدری کی شہبازشریف سےآئندہ حکومت سازی پربات چیت بھی کی گئی انتخابات کےبعداسمبلیوں میں اراکین کی تعدادسےمتعلق مشاورت،اہم امورزیرغور بھی لائے گئے۔