پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےرہنماء رؤف حسن اور عمیرخان نیازی نے صدررمملکت عارف علوی سے ملاقات میں مبینہ دھاندلی اور بےضابطگیوں کےمتعلق آگاہ کیا۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کےرہنماء رؤف حسن اور عمیرخان نیازی کی صدررمملکت عارف علوی سے ملاقات ہوئی ہے جس میںپی ٹی آئی رہنماؤں نےانتخابی عمل میں مبینہ دھاندلی اور بےضابطگیوں کےمتعلق آگاہ کیا۔
تحریک انصاف کے وفد نے صدر مملکت کے سامنے موقف اپنایا کہ مختلف حلقوں میں جاری فارم45ہی انتخابی نتائج کےاصل حقائق بتاتےہیں پارٹی دبانے، انتخابی نشان چھیننےاورگرفتاریوں کےباوجود انتخابات میں کامیابی ملی ہے۔
صدر مملکت سے وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیادتیوں کےباوجودعام انتخابات میں عوام نےپارٹی پراعتماد کا اظہارکیا۔